کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے بینر تلے سیمینار بسلسلہ ء فکراقبال کا انعقاد

کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے بینر تلے سیمینار بسلسلہء فکرِ اقبال منعقد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن کے حصہ میں آئی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے سفیرِ پاکستان ملک محمد فاروق جلوہ افروز ہوئے۔ ناظمین تقریب خالد أمین اور سہیل یوسف تھے۔

پروگرام کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان اور پروفیسر فتح محمد ملک کے آڈیو اور ویڈیو پیغامات سامعین تک پہنچائے گئے۔

مقامی سپیکرز کی صف میں محمد انعام مورگانائیٹ، فرخ امیر سیال (کمیونٹی ویلفیر آفیسر سفارت خانہ پاکستان کویت)، پروفیسر رانا اعجاز حسین ( صدر کے پی ایف اے) ، ڈاکٹر علی انصاری ( چیرمین کے پی ایف اے ایجوکیشنل اسسٹنس کمیٹی)، سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن کے اسماء شامل تھے۔

کلامِ اقبال کی سعادت طارق اقبال اور شہزاد الرحمن بٹ نے حاصل کی، معروف شعراء کرام فیاض وردگ اور بدر سیماب نے منظوم ہدیہء عقیدت پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔

پوزیشن ہولڈرز اقبال کے شاہینوں میں’’شاہین ایوارڈ‘‘تقسیم کئے گئے۔ ناظم تقریب سہیل یوسف کی نظامت نے پروگرام کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا اور خوب داد پائی۔

فکراقبالکویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن
Comments (0)
Add Comment