دو سال کے کامیاب تجربے کے بعد اب بغیر ڈرائیور خودکار ٹرک سویڈن کی سڑکوں پر

مالمو(رپورٹ:زبیرحسین)ٹرک بنانے والی کمپنیوں میں اپنی پہچان آپ رکھنے والے سویڈش ادارے اسکانیا نے دوسالہ کامیاب تجربے کے بعد خودکار ٹرک سویڈن کی سڑکوں پرپہنچادیا۔

ابتدائی مرحلے میں خودکار ٹرک میں ڈرائیور تو موجود ہے مگر وہ فقط کسی غیر یقینی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتا ہے۔۴۰ ٹن وزنی ٹرک سویڈن کی موٹروے پر رواں دوائی دکھائی دے رہا ہے اور ۳۰۰ کلومیٹر کے فاصلے تک کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی کررہا ہے۔

باہر سے ٹرک تقریباً کسی بھی دوسری لاری کی طرح نظر آتا ہے چھت پر کیمرے لگے ہوئے ہیں اور اطراف میں بگ اینٹینا سے ملتے جلتے دو سینسر ہیں۔ٹرک کے اندر، وہیل اور سیٹوں پر سینسر لگے ہیں، ڈیش بورڈ پر چھوٹے آلات اور اسکرینیں نصب ہیں اور تاروں کا ایک جال سیٹوں کے پیچھے رکھے گئے کمپیوٹر سے منسلک ہے جس میں پروگرام فیڈ کیا جاتا ہے۔

ٹرک میں ایک لیپ ٹیپ اسکرین بھی موجود ہے جس کی مدد سے ٹرک کے کیمروں سے ویڈیو اور ٹیکسٹ کی صورت میں معلومات موصول ہوتی رہتی ہے جبکہ سڑک پر ٹرک اور آس پاس کی تمام گاڑیوں کا تھری ڈی ویژولائزیشن بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹرک سینسروں کے تمام ان پٹ کو جی پی ایس سسٹم کے ساتھ یکجا کرتی ہے، جس میں مختلف ٹکنالوجیز ایک دوسرے کے لیے بیک اپ کے طور پر کام کرتی ہیں، مذکورہ ٹرک نے اسکانیا کو تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے گاڑیاں چلانے والا یورپ کا پہلا ادارہ بنا دیا ہے۔

scania electric truck
Comments (0)
Add Comment