نیشنل ڈے کی تقریب کا اہتمام PMLQ کے چیف آرگنائزر رائے شیر علی کھرل نے کیا
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات کے کارکنوں اور لیڈروں نے شرکت کی
نیشنل ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا،یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات کی طرف سے متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے عجمان کے مقامی ہوٹل میں منایا گیا، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) متحدہ عرب امارات کے کارکنوں اور لیڈروں نے شرکت کی۔
یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں چیف آرگنائزر PMLQ رائے شیر علی کھرل، میاں عمران عاطف، رائے گل شیر، چوہدری امانت علی، عبدالغفار بلوچ، سردار عاشق، چوہدری نوید گجر، فرزانہ منصور، چیف گیسٹ بدرالحسنی، علی گھرال، سفیان دھل، کے علاوہ PTI اور PMLQ کی مقامی لیڈر شپ نے شرکت کی۔
اس موقع پریو اے ای کے نیشنل ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی اور یو اے ای کے حکمرانوں اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔