جمعیت علماء اسلام،متحدہ عرب امارات نے امارات کا 51 واں قومی دن عجمان میں منایا

امارات بھر سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور عہدیداران کی شرکت

جمعیت علماء اسلام، متحدہ عرب امارات کے مرکزی امیر مفتی عزیزالرحمٰن کی خصوصی شرکت

قومی دن کی تقریب کا اہتمام جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکٹری سید عمران ا کبر باچا نے کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) جمعیت علماء اسلام، متحدہ عرب امارات نے امارات کا 51 واں قومی دن عجمان کے ایک ریسٹورنٹ میں جوش و خروش سے منایا، جس میں جمعیت علماء اسلام، متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے سینئر آفیشلز، ممبران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

متذکرہ تقریب کا اہتمام جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکٹری سید عمران اکبر باچا نے کیا تھا،مہمانوں کے اسٹیج پرسید سلیم اکبر باچا،مرکزی امیر مفتی عزیزالرحمٰن،مرکزی جنرل سیکرٹری سید عمران اکبر باچا،مولانا شیر باچا اورمولانا نورالدین موجود تھے۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹراکرام نے بطریق احسن انجام دیئے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا، تلاوت قرآن پاک حافظ غنی الرحمٰن جبکہ نعت رسول مقبولؐ نوید احمد نے خوبصورت انداز سے ادا کی۔

سید عمران اکبر باچا نے یو اے ای کے قومی دن اور جمعیت علماء اسلام کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے، ہمارے تعلقات متحدہ عرب امارات کے ساتھ بہت پرانے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم یہاں کے قوانین کا مکمل احترام کریں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مرکزی امیر مفتی عزیزالرحمٰن اورمولانا شیر باچا نے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے پر مغزتقاریر کیں اور لوگوں کو پاکستان، یو اے ای دوستی اور اس کی آزادی کے بارے بتایا۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران حامد علی، عامر سہیل، نوید احمد، صدام آفریدی اورگوہر شاہ کو سٹیج پر بلایا گیا۔

تقریب میں العین کے امیر قاری شیر باچا، ابوظہبی سے امیر مولانا عماد الدین، شارجہ سے کنوینر قاری ہدایت اللہ،دبئی سے مرکزی نائب امیر قاری ضیاء الرحمن، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی خواجہ جان خٹک اورمرکزی نائب سیکرٹری اطلاعات ناصر درویش، مولانا عطااللہ،مولانا نیک مرجان اور خوزہ جان نے اپنے ساتھیوں سمیت پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام متحدہ عرب امارات مفتی عزیزالرحمٰن نے دعائے خیر کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

جمعیت علماء اسلاممتحدہ عرب امارات
Comments (0)
Add Comment