سعودی عرب کے شہر جدہ میں سندھی کلچرل ڈے کی تقریب،شرکاء کا فوک گیتوں پر رقص

تقریب میں سندھی باسیوں کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے افراد نے بھی شرکت کی

جدہ(امیر محمد خان)سعودی عرب کے شہر جدہ میں سندھی کلچر کے رنگ بکھر گئے، جہاں شرکاء نے فوک گیتوں پر رقص کیا اور اپنی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

جدہ میں منعقدہ سندھی کلچرل ڈے کی تقریب میں سندھ باسیوں کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے افراد بھی شریک تھے جنہوں نے ملکر وطن سے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا ۔

سندھی اجرک اور ٹوپی پہنے شرکاء نے جہاں فوک گیتوں پر خوب رقص کیا وہیں تقریب کے انعقاد کو بھی سراہا۔

اس موقعہ پر کلچرل ڈے کی تقریب کے آرگنائزر علی بخش بلوچ،احسان علی بخش اور عامر کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ملکر اپنے مذہبی،قومی اور ثقافتی تہواروں کو مناتے ہیں جس سے باہمی بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملتا ہے۔

سندھی کلچرل ڈے
Comments (0)
Add Comment