پختون کمیونٹی اورمختلف تنظیموں کے عہدیداروں کی PIA کے ریجنل منیجرعاصم امتیازسے ملاقات

ملاقات میں مییتوں Dead Bodies کو بروقت پاکستان پہنچا نے کا فیصلہ

پاکستانیوں کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کامیاب بنانے کے لئے PIA سے ہی سفر کرنا چاہیے

دبئی (طاہر منیر طاہر)پختون کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے پی آئی اے PIA کے ریجنل منیجرعاصم امتیاز اورسہیل آفریدی، شامروز سے ان کے دبئی آفس میں ملاقات کی جس میں مییتوں Dead Bodies کی پاکستان ترسیل کے بارے میں تفصیلی بات کی۔

میٹنگ میں پاک خیبر ونگ کے شیراکبرآفریدی، سعیدالزمان، اور پختون بزنس ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدر انجینئر زبیر خان، خلیل بونیری، عتیق رحمان بنگش، عبدالباسط بنگش، عبدالرزاق خان، فضل ربی، نور محمد، چارصدا، زاہد خان اور نور کریم آفریدی نے ریجنل منیجر عاصم امتیاز سےتبادلہ خیال کیا۔

PIA کے ریجنل منیجر نے پختون کمیونٹی کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ Dead Bodies کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں اب کسی کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

ریجنل منیجر نے کہا کہ ہم پختون خواہ برادری سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی PIA کو اپنی ائیر لائنز سمجھ کر سفر کریں اور ہمیں خدمت کا موقع دیں۔ عاصم امتیاز نے مذید کہا کہ اب ہفتے میں روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ Dead Bodies بروقت پاکستان پہنچ سکیں۔

اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہمیں قومی ائیر لائن پی آئی اے کو کامیاب بنانے کے لئے PIA سے ہی سفر کرنا چاہیے۔

PIAپختون کمیونٹی
Comments (0)
Add Comment