بیرون ممالک لاکھوں پختونوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،سردار ملک محمد ایوب زرین مشوانی

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مشوانی قومی تڑون کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مشوانی قبیلے کے سربراہ ملک محمد ایوب زرین مشوانی مہمان خصوصی تھے جبکہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے قبائل کے دیگر افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقعہ پر اپنے صدارتی خطاب میں مشوانی قبیلے کے سردار ملک محمد ایوب زرین مشوانی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے عوام پاکستان سے دلی محبت کرتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے آرہے ہیں اسی طرح بیرون ممالک لاکھوں پختونوں نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔

سعودی عرب میں دیگر صوبوں کی طرح پختونخواہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو حرمین شریفین سے دلی لگا ئو رکھتے ہیں اور سعودی عرب کی ترقی میں بھی کردار نبھا رہے ہیں سعودی عرب پاکستان کا مشکل کے وقت کا دوست ملک ہے جس نے ہر مصیبت کی گھڑی میں ساتھ نبھایا ہے جس پر ہم سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔

خیبرپختونخواہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھ سکیں جس سے پاکستان بھی ترقی کرے گا ملک محمد ایوب زرین مشوانی نے مختلف قبائل کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی سرمایہ ہیں جو وطن سے دور رہ کر ملکی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

تقریب سےچیئرمین عبدالطیف مشوانی محمد زرین مجبور مشوانی غلام شاھد مشوانی ممتاز خان مشوانی فرید اللہ مشوانی ،نوراجان گوجرسیدملوک وردگ ضیاءالحق مشوانی بخت شیرعلی خان فضل ربی مامونداخترمحمدتاجکمیرعالم خان حمیداللہ صافی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور ملک محمد ایوب زرین مشوانی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ریاض آمد پر خوش آمدید کہا ۔

سعودی عرب میں مختلف پختون کمیونٹی کی تنظیموں کے بارے میں بتایا کہ کیسے دیار غیر میں رہ کر فلاحی اور سماجی کام کو انجام دیا جاتا ہے اور پوری کمیونٹی یگانگت اور اپنی روایات کو قائم رکھے ہوئے ہے تقریب کی نظامت نامور صحافی اور اینکر محمد زرین مجبور مشوانی نے تھے جبکہ پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم اور صدر ذکاءاللہ محسن کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

سردار ملک محمد ایوب زرین مشوانی
Comments (0)
Add Comment