سعودی عرب آئی ٹی کے شعبے کی بڑی مارکیٹ،پاکستان بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے،سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور

انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سینٹر کی جانب سے ڈیٹا سائنس کے حوالے سےسیمینار

ریاض (وقار نسیم وامق) انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سینٹر کی جانب سے ڈیٹا سائنس کے حوالے سے سمینار منعقد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان سمیت انجینئرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سینٹر کی جانب سے منعقدہ 61 ویں ٹیکنکل سمینار میں کنگ سعود یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اویس محمود نے ڈیٹا سائنس پر لیکچر دیا اور کہا کہ دیٹا سائنس کمپیوٹر سائنس کے اندر ایک ایسا شعبہ ہے جس کا اطلاق مقبول تکینکی کیرئیرز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر کیا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ پاکستانی نوجوان ڈیٹا سائنس کی دنیا میں آگے بڑھیں۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آئی ٹی کے شعبے کی بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستان بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر چکا ہے اور پاکستان میں کابینہ کی منظوری کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دونوں ممالک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

سمینار سے انسیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین کے چیئرمین انجینئر چوہدری رفیق،میاں حامد عاصم صدیقی نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ سفیر پاکستان اور پروفیسر ڈاکٹر اویس کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

سعودی عرب آئی ٹی کے شعبےسفیر پاکستان امیر خرم راٹھور
Comments (0)
Add Comment