امریکی شہریت کے امتحان کا طریقہ کار تبدیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی شہریت لینے کے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شہریت لینے کا ٹیسٹ اب ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر ہوگا جس میں انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنےکا طریقہ بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کیلئے نیا مواد پڑھنا ہوگا۔

اس شہریت ٹیسٹ میں امریکی تاریخ، حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوار کی واقفیت جانی جاتی ہے، امیدوار کی انگریزی بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت بھی اس ٹیسٹ کا حصہ ہوتی ہے۔نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائےگا تاہم انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جارہا ہے۔

اب تصاویر دکھا کر امیدوار سے انکے بارے میں باآواز بلند جواب مانگا جائے گا اور تصاویر سے متعلق انگریزی الفاظ، جملے اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوار کو جانچا جائےگا۔رپورٹ کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو چار میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکا سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔

2019 میں ٹرمپ انتظامیہ نے 20 میں سے12سوالات پاس کرنا لازمی قرار دیے تھے، اُس دور میں امریکی شہریت سےمتعلق امتحان انتہائی سخت قرار دیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق شہریت سے متعلق نیا طریقۂ کار 2024 میں نافذ کیا جائے گا۔

New citizenshipUSA citizenship
Comments (0)
Add Comment