فحش بینی کرنیوالے ٹاپ 20ممالک کی فہرست میں مسلمان ملک کا نام بھی شامل

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) فحش فلموں کی سب سے بڑی کینیڈین ویب سائٹ نے اپنا نواں سالانہ ریویو جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکہ اس بار بھی فحش بینی میں پہلے نمبر پر رہا ، اس بار کی فہرست میں ایک مسلمان ملک بھی شامل ہے۔

ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فحش بینی میں ہر سال کی طرح امسال بھی امریکہ کا پہلا نمبر رہا جس کے بعد برطانیہ، فرانس، جاپان، میسکسیکو، اٹلی، جرمنی اور کینیڈا کا نمبر رہا ۔ فلپائن، برازیل، سپین، پولینڈ، نیدرلینڈ، آسٹریلیا،یوکرین، ارجنٹینا اور کولمبیا بھی سب سے زیادہ فحش بینی کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

سنہ 2022 کی فہرست میں ایک ہی مسلمان ملک کا نام شامل ہے جو کہ عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک مصر ہے اور یہ 18 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سویڈن اور بیلجیئم بالترتیب 19 ویں اور بیسویں نمبر پر ہیں۔

ویب سائٹ پر سب سے زیادہ وقت گزارنے میں مصری پہلے نمبر پر رہے ۔ انہوں نے اوسطاً 11 منٹ 12 سیکنڈ گزارے جو ٹاپ 20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ویب سائٹ کی 79 فیصد سے زیادہ ٹریفک انہی 20 ملکوں سے آتی ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ویب سائٹ کی رواں سال کی فہرست کے ٹاپ 20 میں مصر نے پہلی بار جگہ بنائی ہے۔ پچھلے سال مصر کا نام اس رپورٹ میں عرب کیٹگری کی وجہ سے صرف حوالے کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن ایک ہی سال کے دوران مذکورہ عرب ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

پچھلے سال کے ڈیٹا میں پاکستان کا نام بھی اس رپورٹ میں حوالے کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے رواں سال پاکستان کا نام کسی بھی طور اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کا نام فحش بینی کی وجہ سے نہیں بلکہ انڈیا کا پڑوسی ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔

pornhubPornhub reveals most popular 2022 searchesunveils-most-popular-2022فحش بینی
Comments (0)
Add Comment