پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کے قیام کا ایک سال مکمل

پہلا کامیاب سال مکمل ہونے پرپی ایم ایل این، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر کو مبارکباد

وومن ونگ کا قیام خوش آئند ہے، ن لیگی حلقوں کی طرف سے قائدین کا شکریہ

پہلے ہی سال میں دبئی، شارجہ اور عجمان میں پی ایم ایل این وومن ونگ کے یونٹس کا قیام

اگلے سال امارات کی تمام ریاستوں میں وومن ونگ کے یونٹس بن جائیں گے، فرزانہ کوثر

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کے قیام کو ایک سال پورا ہو گیا، اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے حلقوں نے پہلا کامیاب سال مکمل ہونے پرپی ایم ایل این، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو متحدہ عرب امارات میں وومن ونگ کے قیام سے کافی سپورٹ ملی ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔

پی ایم ایل این، یو اے ای کے سینئر رہنما عبدا لمجید مغل، وائس پریذیڈنٹ راجہ محمد جمیل بنگیال، ملک دوست محمّد اعوان چیف کوآ رڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز براے بحرین و یو اے ای، میاں غلام محی الدین سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل این دبئی، راجہ عابد حسین جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این دبئی، راجہ ظہیر سملالوی صدر پی ایم ایل این دبئی، ڈاکٹر فوزیہ نسیم جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این وومن ونگ متحدہ عرب امارات اور عائشہ نظام نے امارات میں وومن ونگ کا قیام خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی آعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متذکرہ رہنماؤں نے کہا کہ پہلے ہی سال میں پی ایم ایل این، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثرنے امارات کی تین ریاستوں دبئی، شارجہ اور عجمان میں پی ایم ایل این، وومن ونگ کے یونٹس قائم کر کے اپنی بہترین کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

پی ایم ایل این، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثرنے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پرمتذکرہ لیگی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب پر خلوص دوستوں کی رہنمائی اور تعا ون سے ہی ممکن ہوا ہے، ہمارا ارادہ ہے کہ اگلے سال متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں وومن ونگز قائم کر دیئے جائیں تا کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستان مسلم لیگ ن مضبوط ہو اور اس کا ووٹ بینک بڑھے۔

وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثرنے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے کی شدید ضرورت ہے تا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیت سکے، انہوں نے اپنے پیغا م میں کہا کہ ہر لیگی کارکن کو پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

پی ایم ایل این، وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثرنے اپنے سینئر قائدین محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، محمد اسحاق ڈار، پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوآ رڈینیٹربیرسٹر امجد ملک اور جنرل سیکرٹری چودھری نور الحسن تنویر کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر بنایا۔

فرزانہ کوثرنے کہا کہ وہ اپنے سینئر قائدین کی ہدایت کے مطابق کام کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے کاز کو آگے بڑھائیں گی اور اپنی تمام تر صلا حیتیں قوم و ملک اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے صرف و وقف کر دیں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب اماراتفرزانہ کوثر
Comments (0)
Add Comment