پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام کے دلوں میں پیوست ہیں انہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا،سید آصف ہاشمی

پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان کے عوام آپس میں لازم و ملزوم ہیں،میاں منیر ہانس

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان سید آصف ہاشمی کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیہ کا اہتمام صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس نے اپنی رہائشگاہ پر کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) سید آصف ہاشمی سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام کے دلوں میں پیوست ہیں انہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا، پاکستان پیپلز پارٹی کا ووٹر آج بھی پیپلز پارٹی کا دیوانہ ہے۔

پیپلز پارٹی کا ہر ورکر جیالا ہے اور مضبوطی کے ساتھ اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے،پیپلز پارٹی کے تمام کارکن نظریاتی ہیں جوپیپلز پارٹی کے علاوہ کہیں اور نہیں جا سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ایک عشائیہ میں کیا جس کا اہتمام صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس نے اپنی رہائشگاہ پر کیا تھا۔

عشائیہ میں محمد نعیم، مبین رشید، نثار محمود خٹک، ملک اسلم، محمد ارشد بٹ، سید یاسرعباس، حماد چوہدری، محمد امین سرگانہ، عزیزاللہ خان، رضوان عبداللہ، ظفر سیال، حاجی محمد طارق اور قاری میاں منور احمد کے علاوہ متعدد لوگوں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان کے عوام آپس میں لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کے عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دونوں ایک دوسرے سے جدا ہو ہی نہیں سکتے۔پیپلز پارٹی کا ووٹر صرف پیپلز پارٹی کا ہے، تا ہم آئندہ انتخابات سے قبل ہمیں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سید آصف ہاشمی نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو یہاں سے جیتے گا حکومت اسی کی ہو گی لہٰذا ہمیں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹیسید آصف ہاشمیمیاں منیر ہانس
Comments (0)
Add Comment