ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں CSR کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہنے کیلئے ایوارڈز کا اجرا

کوالالمپور(محمد وقار خان)ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں CSR کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہنے کیلئے ایوارڈز کا اجرا کیا گیا،تقریب کا مقصد کمیونٹی میں اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز دینے کے ساتھ ساتھ CSR کے پلیٹ فارم سے پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا بھی تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا،حاضرین کی دلچسپی کے لیے مس ساریکا اینڈ مسٹر سمیر نے گیت گا کے رنگ جمایا، جبکہ بعد میں معروف گلوکار گل خان نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین کو محظوظ کیا۔

تقریب کے ابتدائی الفاظ میڈم شمع خان اور ذیشان قریشی نے ادا کیے،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مناہل خان اور مہرین ملک نے انجام دئیے، اس کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والوں کو توصیفی ایوارڈز سے نوازا کیا۔

ڈاکٹر ایچ سی اسلم خان کو بہترین تعلیمی شعبے اور کمیونٹی خدمات کے لیے ایوارڈ دیا گیا، ملائیشیا اور برطانیہ میں انہیں انگلش لینگویج ایجوکیشن اور اکیسویں صدی لٹریچر میں ڈاکٹر آف ایکسیلنس سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کا آغاز کوالالمپور کے ایک سیکنڈری اسکول میں انگریزی زبان کے استاد کے طور پر کیا تھا ۔ اطہر قریشی کا تعلق تحریک پاکستان کے گمنام ہیروز کے خاندان سے ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح اور خان لیاقت علی خان کے دوست ماسٹر افضل حسین جنہوں نے اس جھنڈے کو ڈیزائن کرکے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا،ایم اے اطہر قریشی ان کے بھتیجے ہیں۔

نورزہ محمد ازہ کو بہترین CSR ہیلتھ کیئر خدمات کے لیے ایوارڈ دیا گیا،محترمہ نورزہ کوالالمپور ہاسپٹل کے کارپوریٹ کمیونیکیشن یونٹ کی سربراہ ہیں۔ انہوں نے COVID-19 وبائی امراض کے وقت پاکستان ہائی کمیشن کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن معاونت فراہم کی۔

ڈاکٹر فیصل انیس نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے ہر دم بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور کووڈ سمیت ہر مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا، این سی ای او دبئی اور الواہا پروموشنز کی بانی محترمہ فاطمہ کو بہترین سماجی کاروباری خدمات کے لیے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ۔

محترمہ طوبہ رحیم کو ملائیشیا میں پاکستانی خواتین کی ایسوسی ایشن کی بانی رکن اور خواتین کے لیے بہترین رول ماڈل تسلیم کرتے ہو ئے اعترافی ایوارڈ سے نوازا گیا، طُوبہ رحیم برٹش ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل ویمن ایسوسی ایشن کی رکن ہیں، محترمہ زبیدہ آصف خان کو انکی بہترین تخلیقی سماجی کام کے حوالے سے ایوارڈ دیا گیا۔

محترمہ زبیدہ کا تعلق کمیونٹی سروس سینٹول، کوالالمپور سے ہے ،رانا محمد اصغر کو بہترین انجینئرنگ اور ڈیزائننگ پروجیکٹ کی کیٹیگری میں راجپوت کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ کے پلیٹ فارم سے بہترین سروسز فراہم کرنے پر ایوارڈ دیا گیا،ممتاز بیگم عبدالرزاق کو ہیلتھ اینڈ سائنسز کے زمرے میں ایوارڈ کے لیے چنا گیا، آپ ماہر امراض جلد اور ماہر امراضیات ہونے کے ساتھ ساتھ ممتاز میٹس اور میرین فوڈز کی بانی ہیں ۔

محترمہ ثنا بلوچ کو کارپوریٹ سوشل مینجمنٹ کی مد میں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا،محترمہ ثنا بلوچ آئی ٹی کمپنی میں بطور آئی ٹی کنسلٹنٹ کام کررہی ہیں،سید محمد خرم عباس شیرازی جو کہایک معروف YouTuber سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پاکستان پریس کلب ملائیشیا کے سینئر نائب صدر ہیں ،سید خرم عباس شیرازی کو کمیونٹی کے لیے بہترین آگاہی کاوشوں پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔

کیوبا کے سفیر سمیت مختلف ممالک کی سفارتی اور کاروباری شخصیات کو پاکستانی ثقافتی تحائف پیش کیے گئے ،حال ہی میں ملائشین سینما گھروں کی زینت بننے والی ملائشین پنجابی فلم کے پاکستانی ہیرو انور بیگ مغل اور معروف سماجی شخصیت داتو جمیل حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے CSR کی ٹیم نے بتایا کہ ہم شیر افضل خان کے خدمت کے پیغام کو پھیلاتے رہیں گے اور ملائشیا کے بعد ترکی اور دبئی میں بھی فلاحی تقریبات کرنے جارہے ہیں ۔

CSR malaysiaایوارڈز
Comments (0)
Add Comment