کوالالمپور:IKC کے زیر اہتمام 25دسمبر کو یوم پیدائش قائد اعظم کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد ہو گا

پروگرام میں فیشن شو،انعامی سلسلہ اور پاکستانی سنگرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

کوالالمپور (محمد وقار خان)ملائشین پاکستانی کمیونٹی سے تعاون كے لیے اک سوشل ویلفیئر تنظیم IKC کا قیام 2019دسمبر میں ہوا ،جس میں ملائشیا کے معروف سوشل ورکر اور کاروباری شخصیت عمران خان کو IKC كے پریذیڈنٹ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا تھا ۔

کمیونٹی سے رابطہ میں رہنے كے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا، جس میں پاکستانیوں کو ہر طرح کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع بھی شیئر کیے جاتے ہیں اور کمیونٹی کے مسائل کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے ،کووڈ لاک ڈاؤن میں IKC نے مدد كے لیے بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انسانیت کی خدمت کی ۔

آنے والے وقت کیلئے IKC کا رجحان میڈیا اور ادب کی طرف بھی راغب کیا جارہا ہے جیسے كے کوالالمپور میں اَدَبی بیٹھک ، فلم پروڈکشن ، سٹیج مینجمنٹ اور کلچرل ایونٹس آرگنائز کیے جائیں گے ۔

اسی سلسلہ میں 25دسمبر کو یوم پیدائش قائد اعظم کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملائشین نمایاں شخصیات کے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کو متعارف کروانے کے علاوہ فیشن شو ، انعامی سلسلہ اور پاکستانی سنگرز کے فن کا مظاہرہ ہوگا،جس میں پاکستانی اور ملائشین کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی توقع ہے۔

IKCکوالالمپوریوم پیدائش قائد اعظم
Comments (0)
Add Comment