محمد نوازشریف کی پاکستان کیلئےبہت خدمات ہیں ان کے دور میں پاکستان کا ہرشعبہ ترقی کررہا تھا،غلام مصطفیٰ مغل
محمد نوازشریف کی پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا،محمد غوث قادری
دبئی (طاہر منیر طاہر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اورمسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر شارجہ کے ایک ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یواے ای کے چیئرمین محمد غوث قادری نے کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کی پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ ان کا دورحکومت سنہری دور تھا جس میں پاکستان نے بہت ترقی کی نوازشریف جلد وطن لوٹیں گے اور ملک پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
مسلم لیگ ن یواے ای کے صدر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح اور اپنے قائد محمد نوازشریف کی سالگرہ منا رہے ہیں یہ ایک اہم دن ہے۔ محمد نوازشریف کی پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں ان کے دور میں پاکستان کا ہرشعبہ ترقی کررہا تھا ملک کو میاں نوازشریف کی بہت ضرورت ہے امید ہے وہ جلد وطن واپس لوٹیں گے اور ایک بار پھر وزیراعظم بنیں گے اور ملک پھر سے ترقی کرے گا جسے 2017 میں انہوں نے چھوڑا تھا۔
تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح اور محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت رکھتا ہے آج قائداعظم کی سالگرہ ہے جنہوں نے پاکستان بنایا تھا اور آج ہی ہمارے قائد میاں نوازشریف کی سالگرہ کا دن بھی ہے جنہوں نے ملک کو ترقی دی انہوں نے پاکستان میں بہت منصوبے شروع کئے۔
مسلم لیگ ن یواے ای کے صدرغلام مصطفیٰ مغل نے کہا قائداعظم نے پاکستان بنایا تھا لیکن ملک کو سنوارا اور بچایا میاں محمد نوازشریف نے ہے، الله انہیں صحت عطا کرے اور وہ دوبارہ وطن لوٹ کر ملک و قوم کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔
تقریب میں راجہ ابوبکر آفندی ،ملک شہزاد، ڈاکٹر محبوب، حاجی محمد نواز، محمد اکرم شہزاد، رانا محمد نعیم، عامر منہاس، عرفان اقبال طور، خرم رشید اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔