جدہ:پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر تقریب،کیک کاٹا گیا

جدہ (امیرمحمدخان) جدہ میں سینئر صحافیوں کی قدیم تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت ہیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔

صحافیوںنے کیک کاٹا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سفارت خانے اور قونصل خانے اس دن چھٹی کرلیتے ہیں جبکہ اس دن انہیں سیمینار منعقد کرکے اسکولوں میں پاکستانی ننھے بچوں کو بانی پاکستان کی کاوشوں اور تحریک پاکستا ن سے روشناس کرانا چاہئے ۔

تقریب میں جدہ کے صحافیوں کے علاوہ ریاض میں پاک میڈیا فورم کے صدر اورسینئر صحافی ذکا اللہ محسن نے خصوصی شرکت کی ۔

جدہ:پاکستان جرنلسٹس فورم
Comments (0)
Add Comment