تقریب کا انعقاد عشق پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات کے چیئرمین ڈاکٹر امانت علی شاکر نے کیا
علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی کے موضوع پر تقریری مقابلے
تقریب میں سکول کے بچوں، اساتذہ، بچوں کے والدین اور فیمیلیزکی بھرپور شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) عشق پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام عشق پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات کے چیئرمین ڈاکٹر امانت علی شاکراور ان کی ٹیم نے کیا،تقریب میں سکولوں کے بچوں کی بھرپور طریقے سے شرکت کی۔
اس تقریب میں بچوں کے فنون لطیفہ کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جس میں تقریری مقابلہ فن مصوری قابل ذکر ہیں تمام بچوں نے بھرپور محنت کی، اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں کو منتخب کرکے انہیں انعامات سے نوازا گیا رواں تعلیمی سال میں بہترین تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلباء اس تقریب کے اعزازی مہمانوں میں شامل تھے۔
تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی فیملیزنے بڑی تعداد شریک کی اور پروگرام میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے عشق پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا بلا شبہ یہ اپنی نوعیت کی بہترین اور مثالی تقریب تھی جس میں تمام بچوں نے بھرپور محنت سے تیاری کی تھی اور پروگرام کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں بچوں کے دو گروپ بنائے گئے تھے۔
پرائمری گروپ میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت جبکہ سیکنڈری گروپ میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کے طلباءوطالبات شریک تھے ان میں سوال و جواب کے مقابلے کے ساتھ تقریری مقابلہ جسکا عنوان علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی تھا علاوہ بچوں کے درمیان متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی مشہور شخصیات و مقامات کی تصاویر بنانے کا مقابلہ بھی رکھا کیا تھا اور ہر پروگرام میں بچوں نے اپنے فن سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔
تقریب کی نظامت ڈاکٹر امانت علی شاکر نے سنبھالی، قاری شکیل احمد قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا ،صاحبزادہ ابوبکر سلطانی نے نذرانہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے دلوں کو مسحور کردیا ۔
قاری شکیل احمد قادری اور عشق پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات ٹیم کے بچوں نے قصیدہ بردہ شریف اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے، باسط شیخ اور زوبیا کے ملی نغموں نے محفل میں سماں باندھ دیا، مذہبی اسکالر فارحہ ندیم نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب پیش کیا۔
پروفیسر رفاقت منہاس اور ناعمہ ڈائریکٹر شارجہ ٹی وی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر امانت علی شاکر اور عشق پاکستان اوورسیز متحدہ عرب امارات ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ہر طرح سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دیگر مہمانوں میں حاجی عباس ظفرمحمود، نجمی مسرت، اسلم سرکانی، شہناز خانم، صمدانی، شیزا نورین، غلام شبیر، شفقت علی قادری، سجاد احمد قادری، سرفراز مغل، جلیل خان، ندیم چوہدری، اللہ رکھا مغل، طاہرہ مغل، ہاشم حبیب، اعجاز احمد، رابعہ اشرف، مقصود احمد تبسم، ارم نازاورمحمد اکرم شہزاد موجود تھے۔