کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر خانہ کعبہ لیجانے کی ماں کی خواہش پوری کردی

سرینگر(نیوز ڈیسک)کشمیری نوجوان نے پائلٹ بن کر اپنی ماں کی خانہ کعبہ لے جانے کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے عامر راشد وانی نے ٹوئٹر پراپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کی والدہ نے اسکول کے زمانے میں ایک کارڈ لکھ کرمیرے سینے پر لگایا تھا۔

عامر راشد کے مطابق ان کی والدہ کہتی تھیں کہ تم پائلٹ بننا اور مجھے اپنے طیارے میں مکہ معظمہ لے جانا۔عامرراشد وانی نے طیارے کے کاک پٹ میں اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کا خواب پورا کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی زیارت کی خواہش لیے اسی طیارے میں بیٹھی ہیں جسے میں اڑا رہا ہوں۔ ماں کا خواب پورا کرنے والے عامر وانی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کشمیری نوجوان
Comments (0)
Add Comment