ڈاکٹر محمد انور وقاص کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا
دوستوں اور عزیز و اقارب کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرمحمد انور وقاص کوڈاکٹرز کیٹیگری میں حکومت متحدہ عرب امارات نے دس سالہ گولڈن ویزا عطا کر دیا ہے۔
ڈاکٹرمحمد انور وقاص ایک عرصہ سے امارات میں بطور فیملی میڈیسن اسپیشلسٹ کام کر رہے ہیں اور اپنے شعبہ میں منفرد نام اور الگ پہچان رکھتے ہیں۔
ان کے کام کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت متحدہ عرب امارات نے انہیں فیملی کے ساتھ دس سالہ گولڈن ویزا دیا ہے جو یہاں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔
گولڈن ویزا ملنے پر ڈاکٹرمحمد انور وقاص کو ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے مبارکباد کے پیغامات دیتے ہو ئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔