ابوظہبی میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ایونٹ کا انعقاد

چکوال کی نمائندگی ملک تصدق حسین اعوان سرپرست اعلیٰ حسینی اعوان کلب دبئی اور راجہ ظہور اینڈ سنز کلب دبئی نے کی

ثقافتی کھیلوں کو پروموٹ کرنے پر گورنمنٹ آف یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) ابو ظہبی میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ ایونٹ کا انعقاد ہوا جس میں 12 کلبوں نے حصہ لیا، چکوال کی نمائندگی ملک تصدق حسین اعوان سرپرست اعلیٰ حسینی اعوان کلب دبئی اور راجہ ظہور اینڈ سنز کلب دبئی نے کی۔

مقابلوں میں سنگل نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن حمزہ گجر Ms9 کلب، دوسری پوزیشن امان خان کچھی ولید کلب، تیسری پوزیشن احمد الجنوبی بودیب کلب یو اے ای اور سیکشن نیزہ بازی میں پہلی پوزیشن راجہ ظہور اینڈ سنز کلب کی ٹیم نے حاصل کی۔

ٹیم سواران کے سوا را ن میں ارسلان شانی ترکوال 2 عمر اسحاق کونٹ، وقاص قربان گجر کشمیر اور مٹھو خان للہ جہلم شامل تھے، ایونٹ میں چکوال گروپ دبئی کی بھرپور شرکت رہی ملک آصف اعوان، حاجی جاوید اشرف ڈھکو، چوہدری نثار چکرال، چوہدری بشارت حسین چکوال کلب دبئی چوہدری وقار ڈھکو حافظ فارو ق پڑھال چوہدری آصف ترکوال دیگر دبئی ابو ظہبی سے آئے تمام دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔

ملک تصدق حسین اعوان نے ایونٹ میں اہلیان چکوال اور تمام احباب کو خوش آمدید کہا اور بھرپور مہمان نوازی کی جبکہ ایونٹ کے اختتام پر چکوال گروپ کو عشائیہ دیا گیا جس کی میزبانی چوہدری بشارت حسین سرپرست اعلیٰ چکوال والی بال کب نے کی، چوہدری بشارت حسین اور تمام چکوال گروپ نے راجہ عاطف ظہور کلب اور ملک تصدق حسین اعوان کلب کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہو ئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوران عشائیہ چوہدری نثار چکرال نے چوہدری بشارت حسین کی محبتوں اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلیان چکوال یو اے ای اپنے انتہائی محترم بھائی ملک تصدق حسین اعوان اور راجہ عاطف ظہور کی ٹیم کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ملک تصدق حسین اعوان ،راجہ عاطف ظہور کو نیزہ بازی جیسے مقبول کھیل کو انٹر نیشنل پلیٹ فارم پر پروموٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اور بالخصوص گورنمنٹ یو اے ای کے تعاون کے شکر گزار ہیں جو ہمیں اپنے ثقافتی کھیلوں کو پروموٹ کرنے پر مکمل تعاون مہیا کرتے ہیں۔

Abu DhabiInternational tent peggingابو ظہبیون ڈے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ
Comments (0)
Add Comment