مجھ سمیت پوری قوم ممتاز حسین قادری شہید کے جذبہ عشق رسولؐ کو سلام کرتی ہے،حامد ناصر قادری

عمان (نمائندہ خصوصی) شہید ناموس رسالت ممتاز حسین قادری کے یوم شہادت پر پاکستان تحریک لبیک اسلام عمان کے رہنما حامد ناصر قادری نے ممتاز حسین قادری شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم ممتاز حسین قادری شہید کے جذبہ عشق رسولؐ کو سلام کرتی ہے۔

ممتاز قادری شہید امت مسلمہ کی آنکھ کا تارا ہے، ممتاز حسین قادری شہید نے اپنی جان قربان کرکے گستاخان رسولؐ پر خوف طاری کر دیا ہوا ہے ۔

حامد ناصر قادری نے کہا کہ شہیدان ناموس رسالت ہمارے لیے مشعل راہ ہے ممتاز حسین قادری شہید کو پھانسی دینے والوں کا نام مٹ جائے گا ،لیکن شہید ناموس رسالت کا نام تاقیامت زندہ و تابندہ رہے گا ۔

ممتاز عظمتوں کا نشان ہے، ایک دور کا نام ہے، ایک فکر کا نام ہے جو زندہ رہے گی جو خوابیدہ روحوں کو بیداری کا پیام دیتی رہے گی جو قوم کے مردہ جسموں میں حیات کی روح پھونکتی رہے گی ۔

حامد ناصر قادری نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد محترم علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے ساتھ ہیں اور اپنی آخری سانس تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کر چکے ہیں۔

علامہ ڈاکٹر آصف جلالی کی ناموس رسالت کے لیے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ ہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی۔

ممتاز حسین قادری شہید
Comments (0)
Add Comment