سعودی عرب:آرمی چیف سید عاصم منیرکی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

العلاء (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات تاریخی علاقے العلاء ( AlULA ) میں ہوئی جہاں روایتی عرب خیمے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف سید عاصم منیر کا خیر مقدم کیا ۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو بھی فروغ دینے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں کے درمیان دیگر باہمی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعہ پر سعودی ولی عہد نے سید عاصم منیر کو پاکستان کی مسلح افواج کا سپہ سالار بننے پر مبارکباد بھی دی۔

ملاقات میں آرمی چیف کے ہمراہ ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن العیبان بھی موجود تھے۔

آرمی چیف سید عاصم منیرسعودی عرب
Comments (0)
Add Comment