جدہ میں معروف کاروباری شخصیت انجینئر فرمان علی شاھد کی سالگرہ تقریب،پاکستانی کمیونٹی اور دوستوں کی بھرپور شرکت

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب جدہ کی معروف کاروباری شخصیت انجینئر فرمان علی شاھد نے ہر سال کی طرح اس سال 2023میں بھی اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی ،کاروباری حضرات اور تمام دوستوں کو مدعو کیا جن میں خصوصی طور پر ممتاز بزنس مین پاکستانی کمیونٹی کے ہردلعزیز چوھدری نبیل طالب، میاں زبیر چوھدری، تنویر گجر ،عنصر علی ،عمر ملک اور بشیر احمد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ spc کی پوری ٹیم جن میں مہندس ابو مصطفیٰ ،ابو معاذ ،جلال احمد ،عبدالرحمن ،اسد علی ،اسرار بھائی اوران کے تمام ساتھی موجود تھے ،فرمان علی شاھد نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کیک کاٹا جن میں نعیم اکرم ،عبدالغفار ،عبدالعظیم ،محمد اشفاق ،عبدالحبیب، محسن ظفر ،عبدالوحاب ،خلیل احمد ،ناصر گجر، محمد امجد اور منیر احمد شامل تھے۔

مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے بھر پور تواضع کی گئی جس کا وسیع انتظام ان کی کمپنی میں ہی کیا گیا تھا، انجینئرفرمان علی شاھد ہر سال اپنی سالگرہ بھر پور انداز میں مناتے ہیں اور سعودیہ کے تمام دوستوں کو مدعو کرتے ہیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر فرمان علی نے بتایا کہ سالگرہ تو ایک بہانہ ہو تا ہے ، اصل مقصد تو دوستوں کو مل کر بیٹھنے کا موقع مہیا کرنا ہو تا ہے ، فرمان علی نے تمام دوستوں کا تہہ دل سے سب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے۔

جدہ
Comments (0)
Add Comment