پیرس(سلطان محمود سے)پنجاب اسمبلی توڑنے کی خوشی میں رہنما پی ٹی آئی فرانس حاجی شبیر البدر کی جانب سے جشن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان کے ویزن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی فرانس کی الیکٹڈ باڈی کی مدت ختم ہونے پر امسال انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لینے کے لئے بھر پور طریقے سے پارٹی ممبر شپ کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔
حاجی شبیر البدر نے پی ٹی آئی فرانس کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔
تقریب کے آخر میں حاجی شبیر البدر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔