قائد محترم محمد نواز شریف کو بھی پاکستان آ کر اپنے کارکنوں کا مورال بلند کرنا چاہیے
پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹ ٹوٹ رہا ہے،ووٹرز کو اکٹھا رکھنے کی ضرورت ہے
انتخابات سے قبل ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھانے کی ضرورت ہے،غلام محی الدین
دبئی (طاہر منیر طاہر) پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹ ٹوٹ رہا ہے،ووٹرز کو اکٹھا رکھنے کی ضرورت ہے،اگر موجودہ سنگین صورت حل کا جائزہ نہ لیا گیا اور مقابلہ نہ کیا گیا تو پنجاب میں مسلم لیگ مزید کمزور پڑ سکتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مضبوط ہوتی جا رہی ہے جس کی مثال ان کے امیدواروں کا جیتنا ہے۔
میاں غلام محی الدین نے کہا کہ مریم نواز کے پاکستان آنے سے پی ا یم ایل این کو سیاسی استحکام ملے گا اور ووٹرز کا جوش و خروش بحال ہو گا،پاکستان بھر میں مسلم لیگ کا ووٹ موجود ہے جس کو پکا کرنے کے لیے قائد محترم محمد نواز شریف کا پاکستان آنا ضروری ہے تاکہ کارکنوں کا مورال بلند ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ن لیگ ووٹر پکا کرنے کے لئے گھر گھر جانے اور ووٹرز سے رابطہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے، اس سلسلہ میں بیرون ملک مقیم پارٹی کارکن بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
لہٰذا ہر مسلم لیگی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلم لیگ ن ووٹوں کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ جیت سکے اور ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔