جکارتہ(محمد وقار خان)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں عرصہ دراز سے کاروباری دنیا میں خدمات فراہم کرنے والے پاکستانی بزنس مین محمد انور کو انڈونیشین صوبہ کالی ماتن کے راجہ نے ایک پروگرام میں 3 مختلف سرٹیفکیٹس سے نوازا ۔
جن میں سے ایک سرٹیفکیٹ میں محمد انور کو مقامی راجاؤں کی کنفیڈریشن کا پرنس نامزد کیا گیا،جبکہ دوسرا ایوارڈ محمد انور کو بہترین بزنس ایڈمنسٹریشنز کے اعتراف میں دیا گیا ،اور تیسرا ایوارڈ ، محمد انور کو انکی ایکٹیو طرز زندگی، بہترین میل جول، ملنساری اور پرکشش پرسنالٹی پہ دیا گیا ۔
محمد انور فریش میٹ کی کاروباری دنیا میں ایک معروف اور معتمد نام ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی رائل فیملی کے ساتھ گہرے کاروباری روابط رکھتے ہیں ، حاصل کردہ حالیہ ایوارڈز سے انڈونیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئ ، اور فون کالز کے علاوہ بالمشافہ مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
پاکستان پریس کلب ملائشیا کی طرف سے اس شاندار اچیومنٹ اور دیار غیر میں پاکستانی قوم کے لیے اعزاز حاصل کرنے ہر داتو محمد انور کو مبارکباد پیش کی گئی۔