شکاگو (نیوز ڈیسک) امریکی ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔
امریکی یونائیٹڈ ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری محمد ذہین کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین نے رقم، گفٹ کارڈ اور کسی ملک کی سیر کی پیش کش ٹھکرا دی۔
محمد ذہین نے بتایا کہ جب جہاز ان کے سامنے آیا تو اس پر ایک سفید پٹی لگی ہوئی تھی، انھوں نے سفید پٹی کو آہستہ آہستہ ہٹادیا تو اس پر پہلے محمد پھر ذہین لکھا ہوا نظر آیا، وہ ان کے لئےبہت خوش کن لمحات تھے کہ ان کی ایئرلائن نے ان کو کتنا بڑا اعزاز دیا ہے۔