ریاض:سفیرپاکستان امیر خرم راٹھور سے پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کی ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی مجلس شوریٰ کے ماتحت پاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد نے ریاض میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی ہے۔

دارالحکومت ریاض میں خالد البواردی کی قیادت میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی اہمیت اور دونوں ملکوں کے گہرے تاریخی تعلقات کا خاص طور پر تذکرہ کیا گیا۔

ملاقات میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے قائدین مختلف شعبوں میں ہر سطح پر مستقل یکجہتی اور رابطے رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

فریقین نے سعودی مجلس شوریٰ اور پاکستانی پارلیمنٹ کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

pak saudi friendship committeeپاک سعودی فرینڈ شپ کمیٹی
Comments (0)
Add Comment