جدہ:نوشین کلچرل اینڈ سینٹر نے پاکستانیو کے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ہیلی سالگرہ منائی

تقریب میں پاکستان کے نامور نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے اپنے مشہور گیتوں سے دھوم مچادی

پاکستان سےآنے والی گلوکارہ عابدہ حسین اور مقامی نوجوان سنگر سلیم رفیق نے بھی گیت پیش کئے

جدہ (امیر محمد خان سے )جدہ میں نوشین کلچرل اینڈ سینٹر نے پاکستانیو کے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ہیلی سالگرہ منائی جس میں پاکستان کے نامور نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے سعودی عرب میں پہلی دفعہ اپنے خوبصورت اور مشہور گیتوں سے دھوم مچادی۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محفل کو یادگار بنادیا نوشین وسیم کے ہمراہ صحافیوں کی بڑی تنظیم پی جے ایف نے دیگر کے ساتھ ملکر تقریب کو جدہ کی یادگار تقریب بنایا۔

کیفی خلیل کے علاوہ پاکستان سےآنے والی گلوکارہ عابدہ حسین اور مقامی نوجوان سنگر سلیم رفیق نے گیت پیش کئے ۔

کیفی خلیل کے ریکارڈ یافتہ گیت ” کہانی سنو ” نے سماں باندھ دیا اور تمام شرکا ء نے ملکر انکے ہمراہ یہ گیت گا کر سماں باندھ دیا ۔

پروگرام کی آرگنائزر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھا تفریحی ماحول فراہم کیا جائے اور سعودی عرب میں پاکستانی کلچر فروغ پاسکے۔

جدہگلوکار کیفی خلیلگلوکارہ عابدہ حسیننوشین کلچرل اینڈ سینٹر
Comments (0)
Add Comment