پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات لازوال اور مثالی ہیں، فیصل نیاز ترمذی

ہم سب کو مل جل کر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا چاہیے

پی ایم ایل این یو اے ای کے نائب صدر شوکت بٹ کی رہائش گاہ پرسفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی گفتگو

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات لازوال اور مثالی ہیں اور یہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہو رہے ہیں، جس کی مثال یو اے ای کے صدر محمد بن زید کا حالیہ دورہ پاکستان ہے۔

ہز ہائی نس محمد بن زید کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بڑی اہمیت کی حا مل ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اعلی سطحی ملاقاتیں کیں جس سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات پر اچھا اثر پڑا۔

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شوکت بٹ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے دوران وہاں آئے مختلف طبقہ فکر کے پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ہم سب کو مل جل کر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا چاہیے۔

اس موقع پر محمد جمیل بنگیال، عبدالمجید مغل، محسن چودھری، جاوید امجد، خواجہ عبدالوحید پال،عامر سہیل گھمن، محمد غوث قادری، شہزاد ملک، میاں غلام محی الدین، حاجی محمد نواز، راجہ ابوبکر آفندی، عتیق احمد اور نوید احمد کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ وہ اور ان کا اسٹاف امارات میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں۔اپنی عیادت کے لئے آنے پر شوکت بٹ نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور دیگر مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور یو اے ای کے تعلقاتفیصل نیاز ترمذی
Comments (0)
Add Comment