پاکستان پیپلز پارٹی نے دبئی میں آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ منائی

سب کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا اور آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی

سالگرہ کی تقریب کا اہتمام سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف عائشہ منیر ہانس نے کیا

جیالوں اور جیالیوں نے پیپلز پارٹی زندہ باد اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہا نس کی مسز عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف نے اپنی رہائشگاہ پر آصفہ بھٹو زرداری کی سالگرہ کا اہتمام کیا، جس میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور رہنماؤں نے آصفہ بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور جئے بھٹو کے نعروں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

عائشہ منیر ہانس نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری جس طرح بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے رہی ہیں اور پارٹی کے لیے کام کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

انشا الله آصفہ بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ مل کر محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن پورا کریں گی اور پاکستان کی ترقی اور کامیابیوں کے لیے بہترین کردار ادا کریں گی۔

سالگرہ کی اس تقریب میں صدر پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس، صدر پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک اسلم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان قمر گوندل، صدر سوشل میڈیا گلف ملک خرم شہزاد اعوان، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن گلف سید عاتف گیلانی، سابق صدر بزنس فورم پی پی پی گلف رانا فاروق اشرف، انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ پی پی پی گلف نجمہ جیلانی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی پی خواتین ونگ گلف نجمہ احسان، حسیب منیر ہانس اور دیگرکارکنوں نے شرکت کی۔

asifa bhutto zardari birthdayPPPUAE
Comments (0)
Add Comment