آل پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث شہزاد کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس

سید پرویز مشرف سچے محب وطن، انکی ملک سے محبت بے مثال تھی

دبئی(طاہر منیر طاہر) آل پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث شہزاد کا محسن پاکستان اور عوامی قائد سابق صدر جنرل ر پاکستان سید پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سید پرویز مشرف کا ذکر کرتے ہوئے انکی آنکھوں سے آنسو آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص جس نے پوری دنیا میں پاکستان کو پہچان دی اُنکی وفا داریوں کی داستان کہاں سے شروع کروں، محمد غوث شہزاد نے کہا کہ سید پرویز مشرف سچے محب وطن اور اپنے ملک کیلئے جنگیں لڑیں انکی ملک سے محبت بے مثال تھی، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک بہادر سیاسی اور محب وطن تھے، انکا ایک شاندار دور تھا جو اب ختم ہو گیا ہے۔

محمد غوث شہزاد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے کار ناموں کی ایک لمبی ہسٹری ہے جو بیان کرنا میرے لئے مشکل ہے حالیہ سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد سید پرویز مشرف مرحوم کیلئے دعا نہ کرانے کی رٹ لگانیوالے کو یہ نہیں پتہ جماعت اسلامی کے قائد قاضی حسین احمد مرحوم سید پرویز مشرف مرحوم کے ساتھ کھڑے تھے۔

مرنا تو ہر انسان نے ہے لیکن ایسے نہیں ہونا چاہیے ،کل آپ جب مریں گے تو اسی طرح کوئی بولے گا کہ میں دعا نہیں کرونگا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان پر الزام ہے کہ وہ قانون شکن ہیں، میں پوچھتا ہوں موجودہ حکومت کے تمام قائدین قانون شکن ہیں۔

چوروں کا ٹولہ عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے اور یہ سب کے سب فوجی گود کی پید وار ہیں، محمد غوث شہزاد نے سید پرویز مشرف مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔

ghos shahzad APMLاظہار افسوسسید پرویز مشرف
Comments (0)
Add Comment