سویڈش پولیس کا راسمس پالوڈن کو دوبارہ ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن نذرآتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)مسلم دنیا کا احتجاج رنگ لے آیا پولیس نے راسمس پالوڈن کو دوبارہ سے ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن جلانے کا اجازت نامہ نہیں دیا۔

سویڈن کے خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس کو خبردار کیا گیا ہے کہ مسلم دنیا میں سویڈن مخالف بڑھتی ہوئی نفرت سویڈن میں دہشتگردی کا سبب بن سکتی ہے۔

جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ہی اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سویڈن میں عوامی اجتماعات اور بھیڑ بھاڑ میں جانے سے گریز کریں ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈش پولیس نے سویڈن کی سیکیورٹی سروس (سیپو SÄPO) کے احکامات پر راسمس پالوڈن کو ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ دینے سے انکار کر دیا۔

سویڈن کے خفیہ ادارے سیپو کے مطابق قرآن سوزی کے واقعات اور سویڈن کے خلاف مسلمانوں کے بچے چھیننے کے بین الاقوامی پروپیگنڈے کے بعد اب حالات اس بات کی اجازت نہیں دے رہے کہ مزید قرآن سوزی کے واقعات کی اجازت دی جائے۔

سیپو نے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ اسلامسٹ گروپوں کی جانب سے سویڈن میں ممکنہ دہشت گردی کو ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، ہمیں سویڈن اور سویڈش عوام کی حفاظت و سلامتی کے لئے ایسے اقدامات کو روکنا ہوگا جس سے دنیا بھر میں سویڈن کو پرتشدد اور اسلام مخالف سمجھا جائے۔

برطانیہ اور امریکہ نے چند روز قبل سویڈن میں مقیم اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کردی ہے کہ بھیڑ بھاڑ والے پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Rasmus Paludansweden policeراسمس پالوڈنسویڈش پولیسقرآن نذرآتش
Comments (0)
Add Comment