سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کی صدر و سی ای او دبئی چیمبرز محمد لوطہ اور نائب صدر بین الاقوامی تعلقات حسن الہاشمی سے ملاقات

سفیر ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور دبئی کو تجارتی اور اقتصادی مرکز بنانے میں دبئی چیمبرز کے تعاون کو سراہا

مسٹر لوطہ نے پاکستان کو دبئی کے نارتھ اسٹار ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی

دبئی(طاہر منیر طاہر) سفیر فیصل نیاز ترمذی نے 8 فروری 2023 کو دبئی میں دبئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او محمد لوطہ اور نائب صدر بین الاقوامی تعلقات حسن الہاشمی سے ملاقات کی۔

سفیر ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور دبئی کو تجارتی اور اقتصادی مرکز بنانے میں دبئی چیمبرز کے تعاون کو سراہا۔ سفیر نے دبئی میں کاروبار کرنے میں آسانی کے ماحول کو بہتر بنانے کی کوششوں پر دبئی کی بزنس کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔

سفیر ترمذی نے پاکستان کی دوستانہ اقتصادی پالیسیوں اور سیاحت، مہمان نوازی، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے دبئی چیمبرز کے اراکین کو پاکستان کا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے فائدے کے لیے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

مسٹر لوطہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دبئی میں پاکستانی کاروباروں کو سہولت فراہم کرنے میں دبئی چیمبرز کے تعاون کا یقین دلایا اور پاکستان کو دبئی کے نارتھ اسٹار ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جس کا مقصد دنیا بھر سے 1000 کے قریب اسٹارٹ اپس کو اکٹھا کرنا ہے۔

dubai chamberfaisal niaz tirmizi
Comments (0)
Add Comment