ٹورنامنٹ میں16ٹیموں نے حصہ لیا،جن کو دو گروپس میں تقسیم کرکے میچز کروائے گئے
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ٹیم نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔ جس میں 16ٹیموں نے حصہ لیا جن کو دو گروپس میں تقسیم کرکے میچز کروائے گئے، دونوں گروپس میں سے عمر میجیشین اور پاکستان ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں پہنچیں۔
عمر میجیشین جو کہ پچھلے سال کی فاتح ٹیم بھی تھی اور پاکستان ایسوسی ایشن کی ٹیم جو کہ میزبان ٹیم بھی تھی ،دونوں کے درمیان سخت مقابلے کا میچ ہوا اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا جو کہ میزبان ٹیم ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ٹیم نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
اس موقع پر سید طحہ علی ہیڈ آف کلچر کمیٹی، ابو بکر امتیاز ہیڈ آف پبلک ریلیشنز، دائودشریف ہیڈ آف ایجوکیشن کمیٹی، امجد کبیر ہیڈ آف چنار ونگ، مشتاق احمد اورنگزیب ،مقبول اسلام ڈیلما ٹرانسپورٹ والے، ملک ریحان عثمان یوسف نجمی اور دیگر مہمان بھی فائنل میچ سرمنی میں شامل تھے۔
اس موقع پر نعیم رسول ہیڈ آف سپورٹس پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمز اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، دوسری پوزیشن بنانے والی ٹیم عمر میجیشین کوبھی مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی ۔
سید طحہ علی، داؤد شریف، اور امجد کبیر نے ٹرافی ، میڈل اور انعامات تقسیم کیے ۔ 2023میں چیمپئن بننے والی ٹیم کو زاہد حسن جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ٹرافی اور میڈل تقسیم کیے۔
آخر میں اپنے خطاب میں پامیر پرائیویٹ سکول کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیڈ ہم سب کا دوسرا گھر ہے۔ زاہد حسن جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے تمام صحافی حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے آخر میں پامیر پرائیویٹ اسکول کی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور والنٹیئرز کو تحفے پیش کئے گئے۔