شارجہ میں سابق صدر پرویز مشرف کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

فاتحہ خوانی میں پارٹی ممبران کے علاوہ شارجہ اور دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی شرکت

پارٹی صدر لیڈیز ونگ فرزانہ منصور کی جانب سے پرویز مشرف کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا گیا

دبئی(طاہر منیر طاہر) جنرل (ر) پرویز مشرف کے ایصالِ ثواب کے لئے شارجہ میں قرآن اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کے ایصالِ ثواب کے لئے ان کی پارٹی کے نمایاں ممبران نے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا، جس میں پارٹی ممبران کے علاوہ شارجہ اور دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔

عمر بلوچ نے مرحوم پرویز مشرف کی ان یادوں کا ذکر کیا جو پارٹی کی مختلف تقریبات کے مواقع کا سرمایہ ہیں۔ پارٹی کے لیڈیز ونگ کی صدر محترمہ فرزانہ منصور نے پرویز مشرف کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ مشرف دور پاکستان کی تاریخ کا بہترین دور تھا۔

رائے شیر علی نے اے پی ایم ایل سے اپنی وابستگی اور جنرل پرویز مشرف کے ساتھ گزارے ہوئے وقت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم نے اُن کے ساتھ کام کیا، وہ ایک سچے مسلمان اور ایک بہترین محبِ وطن پاکستانی تھے۔ ان کے دور کے کئے گئے اقدامات سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا تھا۔

تابش زیدی نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ملک کے لئے کی گئی کاوشوں کا ذکر کیا اور ان کے دور میں کی گئی معاشی ترقی کو سراہا،تابش زیدی نے اشعار میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

"ساری دنیا کو عطا کر پرویز مشرف سا شعور
درد مندوں کے دلوں کو حُبِ پاکستان دے”

پرویز مشرف کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والوں میں رائے شیر علی کھرل چیف آرگنائزر ق لیگ، عمر بلوچ،سید تا بش،ثروت زہرا،فرزانہ منصور،سعدیہ ارشد،زبیدہ خانم، رفعت انجم،رابعہ اشرف،یاسمین ضیاء،ملک مبشر،ملک عمران، ملک ثاقب منیر، شیراز منیر،ملک دائم عباس، جواد احمداور حبیب چیمہ شامل تھے۔

parvez musharrafsharjahسابق صدر پرویز مشرفشارجہ
Comments (0)
Add Comment