یہ گروپ پاکستان کے کاروباری مالکان پر مشتمل،اس میں دنیا بھر سے پاکستانی کاروباری شخصیات شامل ہیں
گروپ کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو جلد متعارف کروایا جائے گا،سید آصف زمان
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس آنرگروپ کا اجلاس سید آصف زمان کی قیادت میں دبئی میں ہوا جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم گروپ کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، یہ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے ۔
یہ گروپ پاکستان کے کاروباری مالکان پر مشتمل ہے اور اس میں دنیا بھر میں پاکستانی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ اجلاس میں دبئی میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ خان اور ویلفیئر افسر جناب فواد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ کاروبار سے وابستہ افراد کا سب سے بڑا گروپ جس کے ارکان کی تعداد 277 ہے۔ اجلاس میں کاروبار بڑھانے اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سید آصف زمان نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو جلد متعارف کروایا جائے گا۔
اجلاس میں جن ارکان نے شرکت کی ان میں، سید سلیم ، ظہیر احمد، ارشد غازی ، عدنان ہارون، سلمان چوہدری، یاسر ، عمران ضمیرشیخ، صفدر راشد، شہباز شوکت، سید محمد ریحان، راحیل مرچنٹ، اظہرسعید، شہناز خانم، فرزانہ محمد، سبرینا خمیسانی، جنید خمیسانی، حسان چھرولیا، ندیم پراچہ، امان اللہ میمن، مبین زمان اور وقاص گھمن شامل تھے۔
اجلاس میں کاروبار میں باہمی تعاون بڑھانے اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔