پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی کی’’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو وداٹ‘‘ کے یوکے پریمیئر میں شرکت

لندن (شوبز نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی پہلی بین الاقوامی کامیڈی فلم” واٹس لو گوٹ ٹو ڈو وداٹ "کے یوکے پریمیئر میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق یوکے پریمیئر میں ستاروں سے سجےاس ایونٹ میں للی جیمز، ایما تھامسن، ہدایتکار شیکھر کپور، مصنف جمائما گولڈ اسمتھ اور دیگر سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

سجل نے بین الاقوامی پریمیئر کے لیے اپنا روایتی روپ دھارے رکھا۔ اس نے اونچی گردن والی قمیض کے ساتھ ایک خوبصورت نیوی بلیو رنگ کا مخمل گھرارا پہنا ہوا تھا۔جس میں وہ نہایت خوبصورت لگ رہی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CoodySmsbe5/?utm_source=ig_web_copy_link

سجل علی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد لوگ یہ سیکھیں گے کہ محبت میں پڑنے کے بجائے محبت میں کیسے اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فلم میں ان کا کردار میمونہ ہزاروں پاکستانی اور جنوبی ایشیائی لڑکیوں کا چہرہ ہے اور وہ ان سب کو بہت طاقت اور ہمت دینے والی ہے ۔

https://www.instagram.com/p/CooYdB-oJun/?utm_source=ig_web_copy_link

بھارتی معروف فلمساز شیکھر کپورہدیتکاری اور جمائما گولڈ اسمتھ کی تحریر کردہ یہ ایک دستاویزی فلم ہے۔

filmsajal Ali ukWhat Love Got To Do There
Comments (0)
Add Comment