شارجہ:پاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای کی جانب سے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے اعزاز میں عشائیہ

تقریب میں پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای کی طرف سے وفاقی وزیر اوورسیز ساجد حسین طوری کے اعزاز میں شارجہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یواے ای میں پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض چیئرمین پاکستان قومی وطن پارٹی یواےای کے گل خان منگل اور جنرل سیکرٹری فضل ربی صافی نے انجام دیئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ساجد حسین طوری کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا گیا، تقریب کا آغاز مقبول اسلام نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین نے کہا کہ ہم نےانشااللہ اوورسیز کے تمام مسائل حل کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

جس میںOPFکی بہتری،PIAکی خدمات،مرنے والوں کے لئے فنڈنگ،ہوائی اڈوں پر ایمبولینس کی سہولیات، مسافروں کی انشورنس، جیلوں میں قیدیوں،غریب مریضوں کی مدد،یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں اوورسیزکے بچوں کیلئے کمرے اور ذاتی فونز کیلئے ٹیکس میں چھوٹ جیسے مسائل شامل ہیں۔

تقریب میں گل خان منگل،فضل ربی صانی،انجینئر زبیر خان، خلیل الرحمن بونیری، شاہ سوار خان، خواجہ عبدالوحید پال، گل علی بنگش نے پاکستانی اوورسیز کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب میں طارق حسین طوری، علی اصغر، محمد اقبال، قونصلیٹ دبئی سے مقصود احمد، تاجان خان، خرم ستی، زاہد علی خان بنگش،،حنیف خاں یوسف زئی،زمرد بونیری، ریحان علی، حاجی شیر اکبر آفریدی،زاہد علی شاہ، حاجی نصیب شاہ، ملک محمد اسلم، عزیز احمد، شعیب، امتیاز کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں فضل ربی صافی اور گل خان منگل نے تمام حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

sajid hussain turi sharjahپاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای
Comments (0)
Add Comment