تقریب میں کمیونٹی کے مختلف مسائل اور ان کے حل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
دبئی(طاہر منیر طاہر)پختون ویلفیئر اینڈ بزنس (PBWO) کےصدر انجینئر زبیر خان کی جانب سے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کے مسائل جیسے کہ OPF کی بہتری، PIA کی خدمات کی رفتار، مرنے والوں کے لیے فنڈنگ وغیرہ شامل ہیں پر تفصیل سے بات کی ۔

تقریب میں ہوائی اڈوں پر ایمبولینس کی سہولیات، مسافروں کی انشورنس، یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے کمرے، جیلوں میں قیدیوں، غریب مریضوں کی مدد، ذاتی موبائل فونز کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ساجد حسین طوری نےحکومت پاکستان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شرکاء میں خلیل الرحمان بونیری،فضل ربی صافی، طارق حسین طوری، علی اصغر، محمد اقبال قونصلیٹ، دبئی سے مقصود احمد، تاجن خان، خرم ستی، زاہد علی شاہ، حاجی نصیب شاہ، زاہد علی خان بنگش، حنیف خان یوسف زئی، زمرد بونیری، ریحان علی، شیر اکبر آفریدی، ملک محمد اسلم، عزیز احمد، شعیب، امتیاز،حمید خان خٹک شامل تھے۔
پروگرام کے آخر میں انجینئر زبیر خان اور خلیل الرحمان بونیری نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔