اجلاس میں پاکستان ڈے پروگرام کو بھر پور کامیاب کرانے کی تجاویز اور مختلف پلانز پر تبادلہ خیال کیا گیا
کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں سماجی و فلاحی تنظیم IKC کے زیر اہتمام 23مارچ قرارداد پاکستان کی مناسبت سے 18مارچ کو ہونے والے ملٹی کلچرل پروگرام کے انتظامات کی مشاورت کے لئے IKC کی کور باڈی میٹنگ ہوئی ۔
میٹنگ میں IKC کے صدر عمران خان ،سوشل ایکٹیوسٹ و ممبر IKC آفتاب محراب پوری ، آصف خان ، انچارج وومین ونگ IKC محترمہ حسینہ اور ملائیشین بزنس کمیونٹی سے داتو غنی اور دیگر ملائیشین کمیونٹی کے دوستوں نے شرکت کی ۔ جسکا مقصد 18 مارچ 2023 کو ہونے والے پاکستان ڈے پروگرام کو بھر پور کامیاب کرانے کی تجاویز اور مختلف پلانز پر مشاورت کرنا تھا ۔
صدر IKC عمران خان نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں،ہمارے دل اپنے وطن ،پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور ہم اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ،اپنی طاقت سے بڑھ کر ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
انہوں نے مذید کہا کہ قرارداد پاکستان کے دن کو پورے جوش و جذبہ سے منائیں گے اور تجدید عہد کی ہر محفل میں پاکستان سے پیار کرنے والی ملائشین کمیونٹی کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں گے ۔
اس موقع پر قراردار پاکستان کی مناسبت سے ، 18 مارچ کے دن کو ملائشیا میں ہر سال "بنیاد ” کے ٹائٹل سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
یوم پاکستان کی محفل کو یادگار بنانے کے لئے بزنس کمیونٹی ملائیشیاء کی طرف سے ملائشین لوکل کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ۔