سابق صدر مسلم لیگ ن راجہ عبدالجبار سے والد کی وفات پر اوورسیز کشمیر کمیونٹی کا اظہار افسوس

مرحوم انتہائی شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے والی شخصیت تھے،سیاسی و سماجی رہنما

دوبئی (طاہر منیر طاہر)سابق صدر مسلم لیگ ن راجہ عبدالجبار سے والد کی وفات پراوورسیز کشمیر کمیونٹی کا اظہار افسوس، متحدہ عرب امارات میں مقیم پیپلزپارٹی ‘مسلم لیگ ن ‘جماعت اسلامی ‘جموں کشمیر پیپلزپارٹی ‘مسلم کانفرنس ‘نیشنل عوامی پارٹی ‘جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ‘پی ٹی آئی یو اے ‘پی وائی او سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں کاروباری حضرات نے راجہ عبدالجبار سے والد کی وفات پر دلی تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے۔

مرحوم نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہا ئی شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔سید وقار گردیزی ‘راجہ محمد عاشق ‘سردار جاوید یعقوب ‘سردار ارشاد خان ‘سردار ساجد اقبال عباسی ‘امجد کبیر داود شریف ‘ندیم حنیف ‘راجہ ظفر چوہدری ‘اخلاق واجد کبیر ‘سردار واجد چوہدری ‘محمود راجہ ‘عبدالوحید ‘نوید اقبال ‘ساجد علی ساجد ‘راجہ شجاعت ظفر خان ‘فاروق بانیاں ‘رانا افتخار ‘چوہدری سکندر ‘ساجد گردیزی ‘صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم چیف ایڈیٹر لیڈنگ نیوز راجہ اسد ‘چیف ایڈیٹر باغ ٹائمز عاطف جنون‘راجہ ناصر افتخار عابد چغتائی ‘ارشد ملک ‘رانا سفیر ‘راجہ نیئر حنیف نے راجہ عبدالجبار سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

dr abdul aziz uae
Comments (0)
Add Comment