اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے صحافیوں کی شرکت
ملائشیا میں کمیونٹی کی خواتین کو پیش آنے والے مختلف مسائل اور ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا
کوالالمپور(محمد وقار خان)ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں معروف فلاحی و سماجی تنظیم IKC کمیونٹی کی وومن ونگ کے زیر صدارت ایک مشاورتی اجلاس منعقدکیا گیا۔
اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور پاکستان پریس کلب ملائشیا کے صحافیوں نے شرکت کی ۔
مشاورتی اجلاس میں ملائشیا میں کمیونٹی کی خواتین کو پیش آنے والے مختلف مسائل اور ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
خواتین کو عموما ًذاتی اخراجات کے حوالےسے درپیش رہنے والے مسئلے کے حل کیلئے خواتین کو عورتوں سے متعلقہ کوئی باعزت ہنر ، جیسے بیوٹی پارلر ، سکن ٹریٹمنٹ ، نرسنگ ، لیڈی ڈاکٹر ،وکیل یا پھر آئی ٹی کے میدان میں مہارت حاصل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ خواتین اپنے اخراجات کے معاملہ میں بوجھ بننے کی بجائے خود مختار ہوسکیں ۔
اجلاس میں IKC کے صدر عمران خان ، IKC وومن ونگ کی انچارج ،مس حسینہ علی ،مس امبر ، Miss Iconic Queen 2022 ,Miss LOU Madam SUZIE ،سوشل ایکٹیوسٹ آفتاب محراب پوری ، مسٹر فیصل اینڈ مسز فیصل ،مسٹر امین اور مسز امین ، پاکستان پریس کلب ملائشیا سے محمد وقار خان ، عرفان لطیف سیفی ،اور خرم عباس شیرازی شریک ہوئے ۔
اجلاس کے اختتام پر قرارداد پاکستان کے حوالے سے ہونے والے 18 مارچ کے پروگرام "بنیاد” کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی گئی ۔