پیرس:کانزفلم فیسٹیول2023 کیلئے دو پاکستانی فلمیں منتخب

پیرس(شوبز نیوز)دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز 2023 میں پاکستان کی دو فلمیں ’پہچان‘ اور ’نور‘ منتخب ہوگئی ہیں۔

انسٹاگرام پر فلم فیسٹیول کے آفیشل اکاؤنٹ نے فلموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی دو فلموں کو دو مختلف کیٹگریز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستانی فلم پہچان کے ہدایت کار محمد احسن جبکہ فلم نور کے ہدایت کار عمر عادل ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Co-JdTyNCK3/?utm_source=ig_web_copy_link

پوسٹ میں جنوری 2023 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کرنے کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جلد ہی جیتنے والی فلموں کا اعلان کیا جائے گا۔پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ فلموں نے ایوارڈ جیت لیا ہے اور وہ آج کی فہرست میں شامل نہیں ہیں تاہم نتائج والے دن ان کا اعلان کیا جائے گا۔

کانز فلمی فیسٹیول 2023 میں بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کے لئے دو فلموں کو نامزد کیا گیا ہے، اس کیٹگری میں پاکستانی ہدایت کار محمد احسن کی فلم ’پہچان‘ کا مقابلہ انڈونیشن فلم ’تھری فیسز ان دی لینڈ آف شرعیہ‘ Three faces in the land of sharia سے ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CngIP5sqB8j/?utm_source=ig_web_copy_link

جبکہ بیسٹ ہیلتھ فلم کی کیٹگری میں پاکستانی ہدایت کار عمرعادل کی فلم ’نور‘ کا مقابلہ استونیاکی فلم ’مائی گِفٹ‘ (My Gift) سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ بھی کانز فلم فیسٹول 2022 کے مقابلے میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی فلم تھی۔

pakistani film cannes festival
Comments (0)
Add Comment