سوئٹزرلینڈ:سنی مسلم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل سیرت النبیؐ کا انعقاد

نامور اسلامی سکالر امام خالد حسین ان کے رفقاء سید علی جیلانی،سعید قادری اور عمران مزمل کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سوئٹزرلینڈ (نمائندہ خصوصی)ہر سال کی طرح اس سال بھی سنی مسلم ایسوسی ایشن نے ایک بہت ہی بابرکت اور سعادتوں سے بھرپور محفل سیرت النبیؐ کا اہتمام کیا، جس میں انگلینڈ سے نامور اسلامی سکالر امام خالد حسین اور ان کے رفقاء سید علی جیلانی،سعید قادری اور عمران مزمل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، انگلینڈ سے آئے اسلامی سکالرز نے درود و سلام کا ایک رقت انگیز ورد کیا، درود و سلام کا نظرانہ جس عقیدت و محبت سے پیش کیا گیا محفل میں ہر آنکھ اپنے نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں نم ہو گئی۔

اسلامی سکالر امام خالد حسین نے انگلش اور اردو زبانوں میں خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قرآن اس کے احکامات ، محبت رسول اہل بیت اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت کو بڑے خوبصورت انداز میں بیان کیا اور محفل کے شرکاء کو یاد دلایا زندگی کی بقا اور عزت قرآن پاک ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سیکھنا اور اس پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک واحد کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے امن کا پیغام لے کر آئی۔ آج ہمیں چاہیے اللّه اور اس کے رسول ؐ کے اس پیغام کو دنیا کے سامنے اپنے عمل سے پھیلائیں ۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک جنت کی ضمانت ہے اگر وہ حیات ہیں تو ان سے محبت کریں ان کے پاس بیٹھیں اور ان کی جتنی ہو سکے خدمت کریں اور ان کے لئے ہمیشہ دعا کریں۔

اگر وہ اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے لئے قرآن خوانی کیا کریں اور دعاکیاکریں ۔ حضورؐ کی اہل بیت سے محبت ایمان کا لازمی جزو ہے، اس کے بغیرکسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ اللّه پاک نے قرآن میں واضع فرما دیا جس کا علی مولا اس کا میں مولا اور حضور اکرم ؐنے مہر ثبت لگا دی میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے اور حسنین و کریمین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔

حضور اکرمؐ نے فرمایا جو میری اہل بیت سے پیار کرے گا وہ مجھ سے پیار کرے گا اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ اور اللّه سے بغض رکھا۔ انھوں نے کہاں لوگوں کو کھانا کھلایا کرو اور ان سے محبت سے پیش آیا کرو۔

اپنے رشتوں داروں سے تعلق کو مضبوط رکھو اور ان کے ساتھ صلہ رحمی کیا کرو ۔ اللّه کے ہاں حقوق العباد اور حقوق رسول ؐکی بڑی اہمیت ہے، آخر میں امام خالد نے امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیںکیں اور لوگوں کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی۔

Sunni Muslim AssociationSwitzerland
Comments (0)
Add Comment