یورپی ممالک کا درجنوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو لایا جائیگا

ایتھنز(ویب ڈیسک)یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو پاکستان لایا جائے گا۔

پاکستان سے غیرقانونی طور پر یورپی ممالک جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو یورپی یونین اسٹیٹ پولیس کی نگرانی میں خصوصی پرواز سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔

مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ ہونے والے ان افراد کے لیے چارٹر پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی سفارتخانے سے جاری سفری دستاویزات کے حامل پاکستانیوں کو ہی امیگریشن کی اجازت دیں۔

یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سفری دستاویزات کے بغیر غیر مصدقہ افراد کو اسی پرواز سے یونان واپس روانہ کیا جائے اور پاکستانی سفارتخانے سے جاری فہرست میں شامل افراد کے علاوہ کوئی نیا مسافر قبول نہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی غیر قانونی طریقے اور مختلف ذرائع سے یورپی ممالک جانے کی کوشش کے دوران مختلف اوقات میں گرفتار کیے گئے۔

Deport Pakistanis from europeMigrant
Comments (0)
Add Comment