چیئرمین سپریم کونسل کا جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں سیرتِ نبویؐ کانفرنس سے خطاب
کوبلنز (نمائندہ خصوصی)جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی میں منعقدہ سیرتِ نبویؐ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی شرکت و خطاب۔
کانفرنس میں مقامی علماء کرام میں علامہ سید فرحت حسین شاہ بخاری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی، علامہ شوکت حسین قادری، الحافظ القاری محمد فیض احمد چشتی، الحافظ القاری محمد حماد قادری نے شرکت کی ۔
خطبہ استقبالیہ میں چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے اختتام پر مختلف کمیونٹی کے لوگوں نے ملاقات کے بعد میں تاج محل ریسٹورنٹ میں صدر مسجد اقصٰی محترم امتیاز اختر نے عشائیہ دیا ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی ذات انسانیت کے لیے اُسوۂ کاملہ ہے۔
انہوں نے کہا عصر حاضر میں مسلمانوں کو جمالِ مصطفیٰؐ سے روشناس کرانے، انہیں ایمان کی حقیقی اساس یعنی محبتِ رسولؐ کی طرف راغب کرنے اور زوال آشنا اُمت مسلمہ میں عروق مردہ میں خون زندگی کی گردش از سر نو بحال کرنے کی خاطر اللہ تعالیٰ کی عنایات بے پایاں اور نبی کریمؐ کی شفقت کا تعلق زندہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
کانفرنس میں مختلف کمیونٹی و تنظیموں کے قائدین و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔