وفاقی وزیر ساجد طوری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں اوورسیز وفد کی ملاقات

ملاقات میں تارکین وطن کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد(ایڈیٹر تارکین وطن نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں اوورسیز وفد کی وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد طوری سے ملاقات، ملاقات میں تارکین وطن کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں شوکت ڈار برطانیہ، حافظ طارق محمود ،مومن خان یو اے ای، کاشف چوہدری چائنہ جنہیں حال ہی میں وزارت اوورسیز کی جانب سے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے نے تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی سرکاری جامعات میں اوورسیز کے بچوں کے لیے پانچ فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، تارکین وطن کے رہائشی منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، روات میں چھ سو کنال کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

ملک کے ایئرپورٹس پر تارکین وطن کو درپیش مسائل پر بھی متعلقہ حکام سے بات کی گئی ہے اس سلسلہ میں پشاور ایئرپورٹ کا خود دورہ کیا ہے، وہاں سسٹم ٹھیک ہے لیکن باقی جگہوں پر مسائل موجود ہیں ان کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور دیگر ممالک میں اوورسیز کے بچوں کی بنیادی تعلیم سکولز کی کمی کا ایک بڑا مسئلہ ہے جو وزارت اوورسیز کے دائرے اختیار میں نہیں آتا اس سلسلے میں فارن آفس کو آگاہ کریں گے۔

کسی حادثے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے تارکین وطن کے لیے حکومت نے تعاون کرنے کے لیے بھی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت ڈیڈ باڈی کو ملک لانے کے لیے حکومت مکمل تعاون کرے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

azad kashmirfaisal mamtaz rathor pppsajid hussain turi overseas
Comments (0)
Add Comment