جدہ (امیر محمد خان سے) خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر اور نوشین آرٹ اینڈ کلچرل سینٹر کی روح رواں نوشین وسیم نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاشرہ عورت کے بنا مکمل نہیں ہوتا عورت ہی اپنے مثبت کردار کی بدولت تبدیلی رونما کر سکتی ہے۔
مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ عورت کو اسکا مقام دینے سمیت اسکو معاشرے میں آگے بڑھنے کے مواقعے فراہم کیے جائیں تاکہ عورت مرد کے شانہ بشانہ ساتھ چل کر جدید تقاضوں سے ہمکنار ہوسکے ۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور دیگر خواتین سعودی قیادت کی بدولت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے ویئرن2030 کے اعلان کے ساتھ سعودی معاشرے کو ایک جدت دی ہے اور خواتین کو مکمل تحفظ اور ہر شعبہ میں بھر پور نمائندگی دیتے ہوئےانہیں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔