علم دانش وآگاہی ہے قوموں کی ترقی میں تعلیم کا کردار بہت اہم ہے
جی ایم کالج فارانٹر نیشنل سٹڈی میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد،طلباء کی خصوصی شرکت
پرنسپل نبراس سہیل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،سوال و جواب کی خصوصی نشست ہوئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) تعلیم دانش وآگہی ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر، دانشور اور مصنفہ صدف مرزا نے جی ایم کالج شارجہ میں منعقدہ تعلیمی سیمینار میں کیا جس کا اہتمام پرنسپل نبراس سہیل نے کیا تھا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رائٹر صدف مرزا کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستانی طلباء میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے او ر وہ وطن سے دور رہ کر تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھاکہ طلباء کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جی ایم کالج جس طرح بہترین کاوشیں عمل میں لارہا ہے وہ قابل تحسین ہیں ۔
آج کا دور جذبات اور سائنس کا دور ہے اور طلباء کو عصر حاضر کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اس لئے بھی ضروری ہے کہ وہ معاشرہ کے بہترین فرد بن سکیں۔
اسلاف کی قربانیوں اور وطن عزیز کی بہترین ساکھ اور مثبت اجاگر کرنے اساتذہ اور والدین بچوں کی اعلیٰ تربیت کرنے کی سعی کریں۔
اس موقع پر جی ایم کالج کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی ،سیمینار میں سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں صدف مرزا نے طلباء و طالبات کو جوابات دیکر ان کے علم میں اضافہ کیا ۔